اشتہار

’انشا اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ انشا اللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کو شکست دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا لیکن آج آئین، حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہی کہیں گے سب کو تکبر سے بچنا چاہیے۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات فوری کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور پرویز الٰہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ہوں‌گے

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز  اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ  آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر  پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے اور فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں