پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

یہ حکومت ایک 2 ماہ نکال دے تو بڑی بات ہے، سینیٹر ہمایوں مہمند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایک دوماہ نکال دے تو بڑی بات ہے، ان میں صلاحیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ہمایوں مہمند نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ 25 مئی کو جب کے پی سےلوگ آرہےتھےتوخندق کس نےکھودی تھی، لسانیت کی بنیادوں پرتقسیم ن لیگ کررہی تھی، کے پی کے لوگوں کا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تھا۔

ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ مریم نوازمینڈیٹ کےساتھ نہیں آئی ہیں اس لیےسختی کی با ت کی ، ان کےپاس مینڈیٹ نہیں، یہ مجموعی طورپر17سیٹیں جیتے ہوئے ہیں۔

نئی حکومت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ حکومت ایک دوماہ نکال دے تو بڑی بات ہے، ان میں صلاحیت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں بیٹھے شخص پرایک ہی دن 17 شہروں میں مقدمے بنے،کیایہ جائزتھا؟ پی پی پر سخت وقت آیا تو 48 میں سے دو یا 3 لوگ رہ گئےتھے، ن لیگ پر سخت وقت آیا تو دو تہائی اکثریت میں سے 25 بندے رہ گئے تھے، نواز شریف کو لینے اس کا بھائی بھی ایئرپورٹ پرنہیں آیا تھا۔

سینیٹر ہمایوں کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کوچھوڑیں،دیکھیں کتنےلوگ اڈیالہ جیل کےباہرجمع ہوتے ہیں۔

ہمایوں مہمند نے خواجہ آصف کے بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کیلئے 2019سےپلاننگ شروع ہوگئی تھی، قومی سلامتی کمیٹی میں کیا2 دفعہ یہ نہیں کہا گیاکہ مداخلت ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں