اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو اپنے 2 سینیٹرز کی جانب سے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دو سینیٹرز کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا خیال ہے ہمارے 2 سینیٹرز زرقا تیمور اور فیصل سلیم پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جو لوگ ادھر اُدھر گئے چاہے پیسوں سے گئے یا دباؤ سے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

’پی ٹی آئی آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کرے گی‘

قبل ازیں، بیرسٹر گوہر خان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ہم فی الحال آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کریں گے، بانی کو آئینی ترامیم سے متعلق پیشرفت کا علم نہیں، انہوں نے ہماری اور مولانا کی گفتگو کو مثبت لیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا تھا کہ بانی کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی پیکیج، ترامیم سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا، جس مسودے پر مولانا کے ساتھ جارہے تھے اس پر گفت و شنید کو بانی نے مثبت لیا، جب تک بانی کے واضح احکامات نہیں آتے پیشرفت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں، مولانا صاحب سے آئینی ترامیم پر بات چیت جاری رکھیں گے، اگر آپ لوگوں کو اغوا کریں گے تو آئینی ترامیم کا کوئی فائدہ نہیں، یہ جس طریقے سے کررہے ہیں یہ غیرآئینی عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا کسی صورت قوم کی خود داری پرسمجھوتہ نہیں کروں گا۔

’بانی کو اخبار نہیں دیا جارہا، جس طرح ان کو رکھا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی صحت مند ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے 100 سال بھی جیل میں گزار لوں گا۔‘

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی سے 45 منٹ تک ملاقات ہوئی، وہ قید تنہائی میں ہیں، انہیں بہنوں اور انتظار پنجھوتھہ کی گرفتاری کا بھی علم نہیں تھا، بانی علی امین کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے کس بات کی جلدی ہے اگر دو دن لگ جائیں تو کوئی مضحکہ نہیں، امید کرتے ہیں مولانا ہمارے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں