تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو گزشتہ روز کی گئی تقریر پر گرفتار کیا گیا اور ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے پر نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نےبھی اعظم سواتی کے متنازع بیان پرنیا مقدمہ درج کرنے کر تصدیق کردی ہے۔ یہ مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے عثمان سواتی نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں گھر سے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ا پہلے ایف آئی اے والے مجھے بغیر وارنٹ لے گئے تھے۔ آج یہ مجسٹریٹ کا وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے۔ یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں پھر تشدد اور بے لباس کریں۔ میں تمام وکلا اور سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ گھروں سے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے کون ہیں؟ اعظم سواتی

واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -