اشتہار

’ہر الیکشن سے فرار، یہ ہے ان کی ووٹ کو عزت‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی خبروں پر پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی اطلاعات پر پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار، اس سے قبل سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار، پنجاب سے راہ فرار۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا ہے کہ ہر الیکشن سے فرار، یہ ہے ان کی ووٹ کو عزت۔ جو سیاسی پارٹی الیکشن سے ڈرتی ہو سمجھ لیں کہ وہ ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات دوسری بار موخر ہونے کا خدشہ

فیصل جاوید نے مزید لکھا ہے کہ جو حال انہوں نے عوام کا کیا الیکشن میں پی ڈی ایم کو ضمانتیں ضبط ہونےکا ڈر ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں