منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو خواتین کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کانوٹس بھیج دیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس رانا ثناءاللہ کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھیجا گیا۔

نوٹس رانا ثناءاللہ کی پٹیالہ ہاؤس رہائشگاہ پر بھیجا دیا ہے، جس میں کا جواب دینے کیلئے 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمی کاردار کو رانا ثناءاللہ کیخلاف بھرپور قانونی جنگ کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔


مزید پڑھیں :  رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا


جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے واپس لینے کا اعلان کیا مگر معذرت کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے تھوڑی دیر کے لیے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامد نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پر معافی نہیں مانگیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں