ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جنوبی پنجاب صوبہ: پی ٹی آئی نے بلخ شیرمزاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے، عمران خان نے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پورا کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے.

[bs-quote quote=”کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

اس ضمن میں سابق وزیر اعظم میربلخ شیرمزاری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا.

اس چھ رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی، خسروبختیار، طاہربشیر چیمہ شامل ہیں.

کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی.

پارٹی ذرایع کے مطابق کمیٹی سفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، ان کی آرا کے جائزے اور مدد کی مجاز ہوگی.

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پارٹی سے الگ ہو کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے سربراہ بلخ شیر مزاری تھے، بعد میں‌ یہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم ہوگیا تھا.

اب پی ٹی آئی کی جانب اس وعدہ کو پورا کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی.


تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان صوبے کے لیے معاہدہ طے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں