اشتہار

’عمران خان کی خواہش ہے اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے پنجاب اور کے پی میں رمضان المبارک سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہو جبکہ عمران خان کے پی اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل آئندہ چند روز میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ابھی ذاتی مفاد کوترجیح دینا چاہتی ہےتو یہ ان کا فیصلہ ہے موجودہ حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، صدر عارف علوی نے بھی انہیں سمجھایا لیکن پیش رفت نہ ہوسکی جب پیش رفت نہیں ہوئی تو عمران خان نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ اسمبلیاں تحلیل کردوں گا۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا مقصد تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوگی، انہوں نے واضح پیغام دیا کہ ہمیں اپنی ذات سے زیادہ وطن عزیز ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں احساس ہے آج پاکستان کن مشکلات سے گزر رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کی رائے ہے ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں جبکہ عمران خان نے لاہور میں دو اجلاس منعقد کیے ہیں جس میں پنجاب اور کے پی کے ممبران سے مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں اپنی رائے پر مزید قائم ہوچکا ہوں، مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں اور سنجیدگی یہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں