اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

’شاہ محمود بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح سیاسی انتقام کا شکار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی بھی بانی کی طرح سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تحقیقات کو پی ٹی آئی کی مشترکہ ٹیم نے مسترد کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود کوحقیقی آزادی کے ایجنڈے کیساتھ کھڑے ہونے کی سزادی جارہی ہے، انتظامی مشینری خصوصاً پولیس اوربیوروکریسی کو اینٹی پی ٹی آئی ٹاسک دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی، من گھڑت مقدمات کے ذریعے نظام عدل کے گلےمیں پھندہ ڈال دیا گیا، پولیس اور پراسیکیوشن جھوٹے شواہد کے انبارلگا کرعدالتوں کو گمراہ کررہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ظلم اورجبرکے سامنےسرنگوں  نہیں ہوں گے، ہرمیدان ہرمحاذ پرجنگل راج کا مقابلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے عدالتیں جنگل راج اور کٹھ پتلی سول انتظامیہ کے مجرمانہ منصوبوں کا نوٹس لیں، دستور و قانون کو بحال کرواکر انصاف کو قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں