جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاہ محمود قریشی کا نومنتخب وزیراعظم سے اجتناب، ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نومنتخب وزیراعظم کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دیئے بغیر اسمبلی سے باہر چلے گئے ناوجود اس کے کہ شاہد خاقان عباسی نے انہیں اپنی جانب متوجہ کیا لیکن رہنما تحریک انصاف دور سے ہی ہاتھ ہلا کر واپس چلے گئے۔

یہ واقعہ اسمبلی کے آج ہونے والے سیشن میں اس وقت پیش آیا جب مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شاہد خاقان عباسی کو کثرت رائے دہی سے وزیراعظم منتخب کرلیا اور اپنی تقریر کے بعد وہ اراکین اسمبلی سے گلے مل کے مبارکبادیں وصول کر رہے تھے۔

- Advertisement -

تاہم شاہ محمود قریشی نو منتخب وزیراعظم کو مبارک باد دیئے بغیر اور گلے بغیر ہی اسمبلی سے جانے لگے تو شاہد خاقان عباسی نے عقب کی جانب سے اُن کی قمیض کھینچ کر اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محمد وسیم نے بھی انہیں کہا کہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں۔

جس پر شاہ محمود قریشی نے پیچھے پلٹ کر دیکھا اور وزیراعظم کو دور ہی سے ہاتھ ہلا کر اجازت چاہی اور نہ تو وزیراعظم کو مبارک باد دی اور نہ ہی گلے ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں