جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

جن کو ہم نے پیغام دینا تھا ان کو پہنچا ہوگا، 24 نومبر کو پورے پاکستان کو نکلنا ہوگا، شیخ وقاص

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج صرف تحریک انصاف نہیں یہ ملک میں انصاف کی حکمرانی کیلیے ہے اور اس کے لیے سب کو نکلنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج صرف تحریک انصاف نہیں یہ ملک میں انصاف کی حکمرانی کیلیے ہے۔ اس کا حصول صرف ایک جماعت (پی ٹی آئی) کے لوگوں کے نکلنے سے نہیں ہوگا بلکہ سب کو نکلنا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوشش ہے 24 نومبر کو زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج میں آئیں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے نوجوان، طلبہ، تاجر، سول سوسائٹی بھی باہر نکلے۔ جس کو ہم نے پیغام دینا تھا ان کو پہنچ گیا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کہا کہ احتجاج میں صوبائی وسائل استعمال نہیں ہونگے۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے ساتھ جو سیکیورٹی ہوتی ہے وہ کے پی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ لازمی ہو گی۔

شیخ وقاص نے مزید کہا کہ کبھی پسپائی ہوتی ہے لیکن جنگ میں محاذ کو کھلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پہلے احتجاج میں 35 گھنٹے کارکنان نے شیل کھائے اور اسکے باوجود ڈی چوک پہنچے۔ 8 فروری کو لوگوں نے ووٹ دیا تھا اب 24 کو مینڈیٹ واپس لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کا اجلاس بلایا ہے۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا ودیگر رہنما موجود ہوں گے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی آ رہے ہیں، اس میں احتجاج سے متعلق گفتگو ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں، جس میں سیاست نہیں ہوتی۔ ایسے ہی اگر ایک بیوی اپنے خاوند کے لیے احتجاج کرے، تو یہ سیاست نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں