ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں احتجاجی جلسوں میں ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کا شرکت سے روک دیا ہے جس کا مصد انہیں گرفتاری سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی خلاف ورزی کے نام پر ارکان اسمبلی، سینیٹرز کو گرفتار کرسکتی ہے، اب جلسوں کی قیادت مقامی ارکان صوبائی اسمبلی کریں گے۔

- Advertisement -

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے داخلی راستے بند کرسکتی ہے جس کے سبب متبادل راستوں کے لیے مقامی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی، سینیٹرز کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کے پی منتقل کردیا ہے، ہم نے لاہور جلسے کو پنجاب کی عوام سے بھر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جلسہ روکنے کے لیے انتظامیہ ہر حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے۔

انتظامیہ نے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اس سے کچھ دیر قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق راولپنڈی کے چاروں اضلاع میں جلسہ، جلوس اور اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں