جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کلہاڑی لے کر اپنے نانا کے دیے گئے آئین پر ضرب لگا رہے ہیں، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو نے دیا لیکن اب ان کے نواسے ہی کلہاڑی لے کر اس آئین پر ضرب لگا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقاربھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، عوام کو سیاسی شعور اور ملک کو 73 کا آئین دیا، جو متفتہ طور پر منظور ہوا تھا مگر اب ان کے نواسے بلاول بھٹو کلہاڑی لے کر اسی آئین پر ضرب لگا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا۔ اگر اس مینڈیٹ کا احترام نہیں کریں گے اور آئین وقانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو سیاسی استحکام بھی نہیں آ سکتا۔ ایسی صورتحال میں ملک چل سکتا ہے اور نہ عوام کو خوشحالی مل سکتی ہے۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں، اگر حکومت خیرات لینا چاہتی ہے تو پہلے ثابت کرے کہ وہ اس کی حقدار ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ آج ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ اب جو کچھ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بھی قوانین ہوتے ہیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کے حقوق ہوتے ہیں، لیکن یہ بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ غیرسیاسی ہیں پھر بھی قید ہیں، ان کی ضمانت میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقاتوں میں مشکلات ہیں۔ انہیں جیل مینوئل کے مطابق اپنے بچوں سے بات بھی نہیں کرنے دی جا رہی اور نہ ہی اس حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی بہتری کیلیے کچھ کرنیوالوں کو عبرت کا نشانہ بنایا گیا۔ عبدالقدیر خان نے ملک کو دفاعی طورپر ناقابل تسخیر بنایا اور اب وہ شخص نشانے پر ہے جو عالمی اور مقامی سطح پر ملک کیلیے عزت و وقار لے کر آیا۔ شوکت خانم اسپتال ،نمل یونیورسٹی بنائی اور پھر دین کی آگاہی کیلئے القادر یونیورسٹی بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں