پاکستان تحریک انصاف نے نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا رویہ منافقانہ قرار دے دیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ صدر نے پہلے نہروں کی حمایت میں بعد میں پارلیمان سے خطاب میں مخالفت کردی۔
انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب میں سندھ کے عوام نے پی پی کو ٹکر دی ہے۔
یہ پڑھیں: کینالز کا منصوبہ ہمارے ہاتھ سے نکلا تو پھر احتجاج ہوگا، مراد علی شاہ
دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پانی کے حساس مسئلے پر حکومت نے ساتھ نہیں دیا، ہم پانی کے مسئلے کو مسلسل اجاگر کررہے ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر پارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں قومی مسئلے پر سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے، اس وقت پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے۔