جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی سیالکوٹ میں جلسے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 مئی کو سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق درخواست ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسترد کی گئی۔ پی ٹی آئی نے 14 مئی کو جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنیزیم پسرور پر جلسے کرنے کی تجویز دے دی۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کسی اور متبادل جگہ جلسے کی درخواست دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

عمران خان نے 6 مئی کو میاں والی، 10 کو جہلم اور 12 کو اٹک میں جلسے سے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی کا اگلہ جلسہ کل 14 مئی کو سیالکوٹ میں شیڈول ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں