کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانےکے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ قرارداد جمع کروانے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بےقاعدگیوں اور تصادم کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیماضیاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 246 کے ضنمی انتخاب کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کے مطالبے پر ضمنی انتخاب رینجرز کی نگرانی میں کرایا گیا تھا۔