اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس جھوٹ، من گھڑت اور بے سرو پا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے جاوید ہاشی کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں سے متعلق کی گئی گفتگو کی تردید کی ہے اوراسے جھوٹا افسانہ قرار دیا۔
ترجمان پی آئی ٹی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی گفتگو جھوٹ،من گھڑت اوربے سروپا ہے جس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں بشمول شفقت محمود، شیریں مزاری اورعارف علوی سے منسوب بیان جھوٹ پر مبنی ہے جسے تحریک انصاف مسترد کرتی ہے۔
*جاوید ہاشمی کی عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کےسیاسی کیرئیرکا جنازہ نکل چکا ہے اور وہ سیاسی سہارا ملنے کی امید میں جھوٹے افسانے تراش رہے ہیں جس پہ کوئی بھی ذی شعور یقین نہیں کرے گا بلکہ اب توجاوید ہاشمی کو نوازشریف بھی گلے لگانے کو تیار نہیں ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے ہمیں جاوید ہاشمی کے دکھ اور تکلیف کا شدت سے اھساس ہے لیکن اب اگر مسلم لیگ (ن) انہیں واپس اپنی جماعت میں لینے کو تیار نہیں ہے تو اس میں عمران خان یا تحریک انصاف کا کیا قصور ہے ؟