پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیرونی جارحیت سے مقابلے کے لیے پی ٹی آئی پوری طرح پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری کیلیے ناگزیرٖ ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت و سلامتی سب سے مقدم ہے اور بیرونی جارحیت کے مقابلے کیلیے پارٹی پوری طرح پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایران کے میزائل کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بیرونی جارحیت کا موزوں ترین انداز میں جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ امید ہے ایران مزید تلخیوں اور کشیدگی کے بجائے ذمے داری کا مظاہرہ کرے گا۔