اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر نوٹس لیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تحریکِ انصاف کا ردِ عمل سامنے آ گیا، پی ٹی آئی ترجمان نے چیف جسٹس سے مداخلت کرنے کی استدعا کر دی۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بنا پر روکنا نا مناسب عمل ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ 48 حلقوں میں پہلے ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا چکی ہے، اب نتائج میں مزید تعطل سے انتقالِ اقتدار کا عمل مؤخر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت اس بات کی وضاحت پہلے ہی کر چکی ہے کہ دوبارہ گنتی کن وجوہ کی بنا پر ہو سکتی ہے۔

لاہورہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

انھوں نے کہا ’انتخابی جمہوری عمل میں کسی بھی قسم کی نا جائز تاخیر نقصان دہ ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ نتائج کے نا مناسب تعطل کا نو ٹس لیں۔‘

واضح رہے کہ آج لاہور عدالت نے این اے 73 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روک دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کی کام یابی چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر بھی رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں