اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کیلئے قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کیلئے قرارداد جمع کرادی، جس میں کہا ہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے حالیہ اضافے کو فی الفور واپس کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہرکیجانب سے جمع کرائی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ حکومت نےایک ہفتےمیں پیٹرول قیمت میں 60روپےلیٹراضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکےحکومت نےمہنگائی کوخوددعوت دی۔

- Advertisement -

قرار داد کے متن میں کہا ہے کہ شہبازحکومت کی ناہلی کےباعث ملک دیوالیہ ہونےکےقریب ہے، حکومت نے اپنی نااہلی کوچھپانے کیلئےعوام پرپیٹرول بم گرادیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرے حالیہ اضافے کو فی الفور واپس کیا جائے۔

یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں