اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین کے پارٹی وابستگی فارم جمع کرادیے تاہم تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں 38آزاد اراکین کے پارٹی وابستگی فارم جمع کرادیے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نمائندے نے فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تاہم تین آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ محبوب سلطان،مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں ، محبوب سلطان اورمبین عارف کے فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں ، دونوں کے فارم آج جمع کرادیں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نےاراکین قومی اسمبلی کے اضافی دستاویز بھی جمع کرائے ہیں۔