جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کیخلاف قرارداد جمع کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے زرتاج گل، احمد چٹھہ اور علی محمد خان نے قرارداد جمع کروائی ہے۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئی نہریں نکالنے پر بے چینی ہے، سی سی آئی اجلاس بلائے بغیر حساس فیصلے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کل ہی نہریں نکالنے کی قرارداد ایجنڈے پر بحث کے لیے مقرر کریں، قومی اسمبلی میں قرارداد پر کھلی بحث کرائی جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہروں کے خلاف ہے تو پی ٹی آئی کی قرارداد کی حمایت کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ایک طرف آپ صدر پر پانی بیچنے کا الزام لگاتے ہیں دوسری طرف ان کی پارٹی سے حمایت مانگ رہے ہیں؟

جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ آصف زرداری نے نہروں کی منظوری والے اجلاس کی صدارت کی تھی تو پھر وہی ذمہ دار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں