پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کرادیا، یہ ریفرنس زلفی بخاری ودیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کرانے کیلیے ریفرنس جمع کرادیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ریفرنس جمع کرانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس فائل کیا ہے یہ بہت اہم ہے، آصف زرداری نے بطور صدر توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لی تھیں، قانون کےتحت تحفے میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی، اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کو فائدہ پہنچانے کیلیے سمری منظور کرائی تھی۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، 14 فروری 2009 کو یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے، آصف زرداری نے توشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرادیں گے، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکے لیکن گیلانی پر ایوان صدر سے پریشر ڈالا گیا کہ گاڑیاں لے کر دو۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، آصف زرداری کی انکی نشست این اے 213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یہ لوگ عمران خان پر توشہ خانے کے حوالے سے انگلی اٹھاتے ہیں لیکن عمران خان نے توشہ خانہ سے قانونی طریقے سے چیزیں خریدیں، عمران خان نے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز خریدنے کی قیمت 15 سے بڑھا کر 50 فیصد تک کی اور جو بھی خریدا 50 فیصد ادائیگی کرکے خریدا۔

 

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان کئی بار ذاتی مفاد کے لیے استعمال ہوا ہے، آئین کا کھلواڑ کرتے ہوئے یہ لوگ مسلط کردیے گئے، ایک شخص جو ملک سے فرار ہوا اسے واپس لا کر وزیر خزانہ بنا دیا گیا، پوری دنیا میں بتایا گیا ہے یہ کرپٹ اشرافیہ ہیں، عمران خان کی 26 سالہ جدوجہد ان ہی مافیاز کے خلاف ہے اور انہیں بے نقاب کرکے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں