ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار، پی ٹی آئی نے صدر مملکت کے مؤقف کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے صدرعارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے انکار کے موقف کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل51 کے مطابق قومی اسمبلی کی مکمل نشستیں326ہوں گی، 326میں سے60نشستیں مخصوص ہوں گی۔

سینیٹر علی ظفر نے صدرعارف علوی مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا قومی اسمبلی مکمل نہیں، صدر نے اجلاس نہیں بلا کر درست کیا، جب تک مکمل اسمبلی نہ ہو اسپیکر بھی سیشن کال نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جب تک تمام ارکان کےنوٹیفکیشن نہیں ہونگےقومی اسمبلی مکمل نہیں ہوگی اور اسپیکرکواجلاس بلانےکااختیارنہیں ہے، ایوان اس وقت مکمل ہوتاہےجب326ارکان کانوٹیفائی ہوجاتاہے۔

انھوں نے بتایا کہ سنی اتحادکونسل کی جانب سےمخصوص نشستوں کی فہرست دی گئی ہے، روزسنتےہیں الیکشن کمیشن فیصلہ کرےگالیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، آئین کےمطابق پارٹی میں شمولیت کی،مخصوص نشستوں کی فہرست دی۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ سیاسی معاملہ ہےآنےوالےالیکشن متاثرکرنےکیلئےمخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں، پوراایک گیم پلان ہےجس کی وجہ سےتاخیرکی جارہی ہے۔

یاد رہے صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق سمری پردستخط سے انکارکردیا تھا اور سمری واپس بھیج دی تھی۔

صدر نے خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے پر اجلاس طلب نہیں کیا، صدر مملکت کا موقف ہے کہ مخصوص نشستوں کےفیصلے تک اجلاس نہیں بلایاجاسکتا۔

بعد ازاں صدر مملکت کے انکار کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آرٹیکل اکیانوے کی شق دو کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا تھا، انتیس فروری کو صبح دس بجے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں