جمعرات, ستمبر 12, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ہونے والے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرِ صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلیے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کل مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے لہٰذا ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 اگست کو ترنول چوک پشاور روڈ پر جلسہ ہوگا، انتظامیہ نے این اوسی منسوخ کیا ہے لیکن ہم نے جلسہ منسوخ نہیں کیا۔

عامر مغل نے کہا کہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے ترنول میں جلسہ ضرور ہوگا، پُرامن سیاسی جدوجہد آئینی و قانونی حق ہے جسے سرنڈر نہیں کریں گے، عوام کو 22 اگست کی شام 4 بجے پُرامن جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روکا جا سکتا۔

اب سے کچھ دیر قبل پولیس حکام پی ٹی آئی کے ترنول میں جلسہ گاہ پہنچے جہاں انصاف لائرز فورم کے وکلا بھی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں