اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ترنول میں ہونے والے جلسے کے مقام کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد کر لیا گیا۔

جلسہ گاہ کے قریب مسجد کے احاطے سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے مسجد کو خالی کروا لیا گیا

امام مسجد کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو بھی طلب کر لیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کل 22 اگست کو ترنول میں جسلے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرِ صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس میں جلسے کیلیے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کل مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے لہٰذا ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کی قیادت نے این او سی کی منسوخ کے باوجود کل ہر صورت ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی جائے گی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں