ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون 2023 کو پرویز خٹک کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے وقت گزر جانے کے باوجود تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی جاتی ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

- Advertisement -

9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد پرویز خٹک منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے یکم جون کو صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی دنوں سے سیاسی حالات دیکھ رہا تھا اور اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، ایسے واقعات کی پہلے بھی مذمت کر چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 9 مئی کے واقعات سے کوئی بھی شخص خوش نہیں ہے، ملک میں سیاسی ماحول بہت خراب ہے، ایسے ماحول میں میرا چلنا مشکل ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ آپ نے پارٹی اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسایا لہٰذا 7 روز کے اندر اس کا جواب دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں