منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا آج کے جلسے میں ’باؤنسر‘ تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسےمیں خواتین کےساتھ بدتمیزی کے واقعات کےبعدنوجوانوں کو کنٹرول کرنےکےلیے باؤنسرزکوتعینات کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

باوٗنسرکا لفظ عموماً کرکٹ میں اس گیند کے حوالے سے استعمال کیا جاتا ہے جس میں بالر کا نشانہ بیٹسمین کا سر ہوتاہے تاہم ایسے ہٹے کٹے پہلوان نما انسانوں کو بھی باؤنسرکہا جاتا ہے جو بغیر کسی ہتھیار کے کسی خاص جگہ کی سیکورٹی کے لیے تعینات ہوتے ہیں۔

دنیابھرمیں باؤنسرز کی نوکری حاصل کرنے کے ڈیل ڈول کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر شرائط بھی شامل ہوتی ہیں جن میں اٹھارہ سال سے زائد عمر، اچھا چال چلن، نشہ آورچیز کا استعمال نہ کرنا، کم ازکم ہائی اسکول کی تعلیم اور مجمعے کو کنٹرول کرنے کی باقاعدہ ٹرینگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرہونے والے جلسے میں انصافین جوانوں کی جانب سے خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے متعدد واقعات پیش آئے تھے جس پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چارکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی تھی، کمیٹی میں نفیسہ خٹک،نعیم الحق،یونس علی اورطلعت نقوی شامل ہیں، اور مذکورہ کمیٹی نے سات روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ عمران خان کوپیش کرنی ہے۔

عمران خان نے آئند ہ جلسوں میں خواتین کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے عبدالعلیم خان کو آج لاہورمیں ہونے والے جلسے کا چیف آرگنائزرمقررکیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں