تازہ ترین

پی ٹی آئی عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی، اسد قیصر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہم خیال جماعتوں کے ساتھ عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےخلاف جس طرح فیصلےہورہےہیں اس پربہت افسوس ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی وقانونی حدودمیں پوری طرح ناکام رہا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ایک پارٹی بن گیاہے الیکشن کمیشن کی بس ایک کوشش ہے کسی طرح پی ٹی آئی کو باہر رکھا جائے، عوام نےپاکستان تحریک انصاف کومینڈیٹ دیاجوہم سےچھیناگیاگیاہے، الیکشن کمیشن نے جو کچھ بھی کیا ہے قابل مذمت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہاں ہمارامینڈیٹ چوری کیا گیا ہے وہاں دوبارہ گنتی نہیں کرائی جارہی، جہاں ہم کامیاب ہوئےہیں وہاں دوبارہ گنتی کراکرن لیگ کو جتوایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک پی پی کےدوست نےکہاکہ کوشش کی جارہی ہےکہ ہماری سیٹیں کم کی جائیں، پی پی کے دوست نے کہا کہ نشستیں کم اس لیےکی جائیں تاکہ پی پی کی ضرورت ہی نہ رہے، ایسے ہی ن لیگ کو جتوانا تھا تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی، نوٹیفکیشن نکال لیتے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ ہم احتجاجاً اسمبلی گئے ہیں اور تمام آپشنزاستعمال کریں گے، عید کے بعد ہم سڑکوں پرنکلیں گے، آج کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے، کور کمیٹی میں لائحہ عمل طے کیا ہے، پشین میں 13 تاریخ کوجلسہ کررہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، اختر مینگل، اچکزئی سمیت کئی رہنماؤں سےبات ہوئی، لیاقت بلوچ مولانافضل الرحمان سےبھی بات کریں گے، جن جماعتوں کے تحفظات ہیں ان کوآن بورڈ رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 تاریخ کو دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں احتجاج کےطریقہ کارپرفیصلہ کیاجائیگا، کراچی،اندرونی سندھ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی جلسےکریں گے، عید کے بعد ملک بھرمیں جلسے کریں گے۔

Comments

- Advertisement -