بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف آج سیہون میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون : پاکستان تحریک انصاف آج سیہون شریف میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج لال شہبازقلندر کے شہر سیہون شریف میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

سیہون شریف میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اسٹیج بنا لیا گیا ہے اور پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کی سیکیورٹی پر750 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اورجلسہ گاہ میں داخلے کے لیے 2 گیٹ لگا دیے گئے ہیں۔


سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، عمران خان


خیال رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری ہوکر باہرگیا۔

واضح رہے کہ سیہون شریف میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران یپلزپارٹی کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں