اشتہار

تحریک انصاف کا اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نہیں رکے گا، چاراکتوبرکا جلسہ اب نواکتوبر کولاہورمنعقد ہوگا اورگیارہ اکتوبر کے اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان عمران خان نے پارٹی رہنماوٗں کے اجلاس کی صدارت کے بعد میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف 4 اکتوبر کواسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ کرے گی۔

- Advertisement -

اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک پرجلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ ریڈ زون میں جلسہ نہیں کیا جاسکتا۔

تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر جلسے کو لاہور کے حلقہ این اے 122 میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس موقعے پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسے کے انعقاد سے این اے 122 کی انتخابی مہم پر اچھا اثرمرتب ہوگا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور 11 اکتوبر کواسلام آباد میں احتجاج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن انصاف کے عمل سے کھیلتی ہے، این اے 154 کے انتخابات میں محض 12 سن باقی تھے کہ اسٹے آرڈر آگیا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کا سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں