ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کراچی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ابھی تک عثمان ڈار کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس سے قبل سابق وزیر عثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

اپنے ایک ایکس ( ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔

 

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں