پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہم خواجہ آصف کا گھڑی کے معاملے پر پریس کانفرنس سمجھ سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انکشاف کیا کہ گھڑی سے جڑا مشکوک کردار خواجہ آصف کا درست راست ہے وہ میرا پڑوسی ہے اور اس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کمپنی کا دیہاڑی دارنوکرعمران خان پر ذاتی حملوں سے باز رہے، قوم سارے نقطے ملا رہی ہے اس پوری مہم کے پیچھے کون کون ہے؟
عثمان ڈار نے خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسا بے کار وزیر دفاع ایسی گھٹیا مہم کے لیے ہی رکھا گیا ہے جبکہ اس مہم کا حصہ ن لیگ کا میڈیا سیل، چند صحافی اور بعض میڈیا ہاؤسز ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف دبئی کی کمپنی میں نوکری کرتے پکڑا گیا تھا، اس کے اکاؤنٹ میں دبئی اور امریکا سے مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ ہے، اہلخانہ کے نام پر کرپشن کی تحقیقات ہوں تو یہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو ملنے والی گھڑی کس کو فروخت کی گئی؟ اے آر وائی نے پتا لگا لیا
انہوں نے کہا کہ دن کو کرپشن اور ات کو فون کرکے پیر کون پکڑتا تھا قوم کو سب معلوم ہے اگر ساڑھے تین سال بعد گھڑی کے نا مپر ہی سیاست کرنا تھی تو بہتر تھا ہار مان لیتے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان واپس آئے گا اور وینٹی لیٹر کا پورا حساب لے گا۔