تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی نے آج سیالکوٹ‌ شہر بند کرنے کی کال دے دی

سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر آج سیالکوٹ‌ شہر بند کرنے کی کال دے دی.

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دے دی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کردی.

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے انتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے، پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے.

انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکنان ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار رہیں، ریاستی مشینری کا استعمال ہوا تو آج سیالکوٹ شہر بند کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو سیالکوٹ کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا اور کسی قسم کی انارکی ہوئی تو ذمہ دار ڈی سی ، امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -