ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو سندھ میں سات مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو سندھ اسمبلی میں سات مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کی صوبے میں نشستیں بڑھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے سات امیدوار مضبوط نظر آرہے، مذکوہ امیدواروں کی کامیابی سے تحریک انصاف کی 7 نشستوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پرسدرہ عمران، سیما ضیا، رابعہ اظفر اور دعابھٹو مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ دو اقلیتی نشستوں پر ڈاکٹر سنجے اور دیوان چل چیلارام بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، نو منتخب اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


پشاور: خیبر پختونخواہ کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے آج اجلاس طلب کرلیا


پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کے پی کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اور صوبائی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک، عاطف خان اور سابق وزیراطلاعات کے پی مشتاق غنی بھی وزیراعلٰی کی دوڑ میں شامل ہیں، شرکاء سے مشاورت کے بعد وزیراعلٰی کے نام کا حتمی اعلان عمران خان خود کریں گے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے گذشتہ روز ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بطور وزیر اعظم نامزد کردیا گیا ہے، جلد عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں