اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بانی کی رہائی : پی ٹی آئی آج 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )لاہور میں آج 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرے گی، نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شام تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج بانی کی رہائی کیلئے احتجاج کرے گی، ترجمان نے بتایا کہ لاہور کے30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

لاہور سے منتخب ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی عہدیدارمظاہروں کی قیادت کریں گے، نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شام تک جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

رہنما حافظ ذیشان رشید کا کہنا ہے کہ کارکنوں سےدرخواست ہے پرامن مظاہروں میں شرکت کریں، مظاہرے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اورمہنگائی میں اضافےکیخلاف کیا جائے گا۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے پاکستانیوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں، پہلا بانی ،بشریٰ بی بی اور کارکنان کو رہا کیا جائے، دوسرا حکومت کی جانب سے کی جانےوالی مہنگائی کیخلاف ہے اور تیسرا پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بارپھروزیراعظم بنیں گےتب ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں