اشتہار

پارلیمنٹ کے بےسود اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر قائم ہیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پرقائم ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کوئی نیا نتیجہ نہیں نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پرجاری کیے گئے بیان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے کا اعادہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر قائم ہوں،کیوں کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اپنا نقطعہ نظر پیش کیا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں ایسا کیا نیا ہوگا جو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں ہوا ہو اس لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہوں۔

انہوں نے اپنی ٹیوٹ میں یہ سوال بھی اُٹھایا کہ کوئی بھی سیاست دان کسی ایسے شخص کو وزیراعظم کیسے تسلیم کر سکتے ہیں جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہو؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کرنے،ٹیکس بچانے اور اثاثہ جات چھپانے کے باعث وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔


اپنی ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شرفی کے پاس صرف دو راستے ہیں یا تو وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں یا پھر استعفیٰ دے دیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں