تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پی ٹی آئی اب انتخابی مہم میں تیزی لائے گی، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی سرگرمیاں فوری طور پر تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

پرویز الٰہی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند اور آئین کی بالادستی کا عکاس ہے، قوم نے آئین کی بالادستی کیلیے جو جدوجہد کی وہ رنگ لائی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی مہم میں اب تیزی لائے گی، سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کا حکم دے کر آئین کی سپرمیسی برقرار رکھی، تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن بھرپور انداز سے انتخابی مہم شروع کریں۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد اب بلا تاخیر متعلقہ ادارے عمل درآمد کیلیے اقدامات کریں، آئین ہی سپریم ہے یہ بات پی ڈی ایم کو بھی جان لینی چاہیے، ملک کو نواز، شہباز یا مریم کی خواہشات پر نہیں آئین کے مطابق ہی چلنا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ معزز عدلیہ مریم نواز کے عدلیہ پر حملوں کا بھی نوٹس لے۔، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے خط پر کارروائی عمل میں لائی جائے، شہباز شریف اور مریم نواز اینڈ کمپنی نے الیکشن سے بھاگنے کی بھی بہت کوشش کی، عدلیہ نے فیصلے میں واضح بتا دیا کہ 90 روز میں الیکشن آئین کی منشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور کے پی میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومتیں بنائیں گے، ان کی سیاسی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کی پی ڈی ایم میں ہمت نہیں، روزانہ انتقامی بنیاد پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -