اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا. عمران خان نے قانونی ماہرین کو بلا تاخیر کارروائی کی ہدایت کر دی.

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی طرح احسن اقبال کا بھی احتساب لازم ہے، اجلاس میں‌ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق 29 اپریل کے جلسے کے بعد نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے، مینارپاکستان پرعمران خان نےتوانا مستقبل کا فارمولا پیش کیا، عمران خان کے 11 نکات باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں.

- Advertisement -

اجلاس میں‌ پاکستان تحریک انصاف نے 11 نکات کی ہرسطح پر تشہیر کا فیصلہ کیا، عمران خان نے مرکزی قائدین کو 11 نکات عوامی سطح پراجاگر کرنے کی ہدایت کی.

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انتخابات کے لئے پوری طرح یکسو اور تیار ہے، پاکستان کے انتظامی، معاشی، سیاسی نظام کو فوری درست کرنا ہو گا.

اجلاس میں‌ ن لیگی وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف بیہودہ جملے بازی کی مذمت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ، عابد شیرعلی اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا.

اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو بھی مکمل طورپرمسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پورے سال کی بجٹ سازی کا موجودہ حکومت کے پاس اختیارنہیں، بجٹ کا واحد مقصد ٹیکس چوروں، مراعات یافتہ طبقے کی نگہداشت ہے. نوازشریف اورخاندان کی جانب سےقومی اداروں پرزبانی حملوں کی بھی مذمت کی گئی.

اجلاس میں‌ یوم صحافت کی مناسبت سے میڈیا کی آزادی اورصحافیوں کی بہبود مقدم رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت سے اہل صحافت کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات کا مطالبہ کیا گیا.


کوئی ملک مزدوروں کےحقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا‘ عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں