جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی، پی ٹی آئی نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی ، پی ٹی آئی نے دائر درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آفس سے واپس لی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی تھی ، جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرآئینی قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفےدے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلورپر 125 ارکان کےاستعفےمنظوری کئے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں