اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی تنظیم نو، عہدیداران کے ناموں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی تنظیم نو کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے خواتین عہدیداران کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی تنظیم نو کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے اسلام آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ملتان کی ضلعی صدور مقرر کی گئیں، اعلان کے مطابق فوزیہ ارشد کو شعبہ خواتین اسلام آباد، فرح آغا راولپنڈی کی صدر مقرر کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد کو پی ٹی آئی خواتین لاہورکی ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے، بشیراں بی بی کو فیصل آباد اور قربان فاطمہ کو ملتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کیلئے بزنس فورم کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا، پروین شاہد اسلام آباد برنس فورم کی صدر جبکہ شمیم آفتاب راولپنڈی اور ڈاکٹربشریٰ فیصل آباد بزنس فورم کی صدر مقرر کی گئیں ہیں۔

فرح جمیل کو لاہور بزنس فورم کے صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے شعبہ خواتین اور بزنس فورم عہدیداران کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں