ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے سات دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، وہ دو گھنٹے تک قیدیوں کیلئے مخصوص وین میں موجود رہیں، خدیجہ شاہ نے احتجاج بھی کیا کہ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے وین سے باہر نکالا جاٸے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمہ کی شناخت کرانی ہے اس لیے شاختی پڑید کیلئے جیل بھیج دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو شاختی پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا اور ان کا سات دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

قبل ازیں خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ خدیجہ شاہ سمیت دو خواتین کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی بھی اجازت دی۔ خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ دمہ کی مریضہ ہوں گرمی کی وجہ سے وین میں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ خدیجہ شاہ کو شاخت پریڈ کے بعد 30 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے طبی معاٸنہ کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عدالت کی اجازت پر خدیجہ شاہ نے اپنے شوہر سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز خود اپنی گرفتاری دی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں