تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

پی ٹی آئی کا وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمے کا اعلان

لاہور : پی ٹی آئی کی عدلیہ بچاؤ ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور مبینہ تشدد سے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے پر فرخ حبیب نے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا، پولیس کی شیلنگ سے متعدد کارکنان شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علی بلال کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم، نگران وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرداخلہ اور سی سی پی او کیخلاف درج کروایا جائے گا، میں علی بلال کوگزشتہ 10سال سے جانتا ہوں، وہ عمران خان کی محبت میں آتا تھا، کیا اس معصوم سے کیئر ٹیکرحکومت کو بھی خطرہ تھا؟

فرخ حبیب نے کہا کہ مقتول کے ہاتھ میں کوئی ڈنڈا یا بندوق نہیں تھی، ان ظالموں نے اس معصوم کو ہم سےچھین لیا ہے، ان لوگوں کا مئی اور نومبر میں بھی خونریزی کا منصوبہ تھا، جس کا آج سے آغازکردیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے خبر دار کیا کہ ہمارے کارکن کی لاش سروسز اسپتال میں رکھی ہے اور واقعے کو حادثہ قرار دیے جانے کی کوشش ہورہی ہے، سی سی پی او، شہباز شریف راناثناءاللہ اور زرداری کا بغل بچہ محسن نقوی اس کے قاتل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اس حالات میں بھی کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے، مہنگائی توعروج پر ہے ہی اب کیا تم لوگ خانہ جنگی بھی چاہتے ہو؟، شہید کی میت کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے، اس کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اس پرتشدد کی ویڈیو سامنےآرہی ہیں۔

انہوں نے سی سی پی او لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ نوٹ کرلو جو ظلم آپ نے کرایا ہے اس کاحساب بھی دینا پڑے گا، ان کے ہاتھ ہمارے کارکن کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے۔

Comments