پشاور: بجلی کے ستائے شہریوں نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں کوہاٹ گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ ہے، سحر اور افطار میں بجلی بند ہونے پر پشاور کے شہری غصے میں سڑکوں پر نکل پڑے۔
مشتعل شہریوں کو دیکھ کر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف اُن کے پاس گئے اور عوام کے ہمراہ کوہاٹ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، جہاں عوام نے توڑ پھوڑ کی۔
ویڈیو دیکھیں
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں کےالیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملت سوسائٹی، ملیر، سعود آباد، لیاقت آبد، ناگن چورنگی سے متصل علاقوں میں گزشتہ رات جانے والی بجلی تاحال بحال نہ کی جاسکتی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق انہیں 451 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، کراچی میں بجلی کی طلب 2794 میگاواٹ ہے جبکہ فراہمی 2245 میگاواٹ دی جارہی ہے۔