اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان ملتان پہنچ گئے ، جہاں وہ ورکرز کنویشن سے خطاب میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کیخلاف حقیقی آزادی وخودمختاری مارچ کی تیاریوں میں تیزی آگئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کےملتان میں فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی متوقع آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عمران خان نجی میرج ہال میں ورکرزکنونشن سےخطاب کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے ورکرز کنونشن کے انتظامات مکمل کر لئے ، سابق وزیراعظم عمران خان ملتان پہنچ گئے ، جلسے کا انعقاد ملتان پبلک اسکول روڈپرگرین لینڈ مارکی میں کیا گیاہے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
ورکرز کنونشن سے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قائدین کا خطاب بھی متوقع ہے۔
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن مین کارکنان کی آمد جاری ہے ، ورکرز کنویشن میں3ہزار500 سے زائد افراد کیلئے انتظام کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے 22 اضلاع سے ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔