جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو گرفتار کرنے آنے والی پولیس کی گاڑیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو گرفتار کرنے آنے والی پولیس کی گاڑیوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر رات گئے اچانک پولیس کی پانچ سے زائد گاڑیاں پہنچیں۔

پولیس کی بھاری نفری عمران خان کوگرفتار کرنے زمان پارک پہنچی تو کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا اورکارکنان پولیس کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے رہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر کپتان کے کھلاڑیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، تحریک انصاف کے پرجوش کارکنوں کا رش دیکھ کر پولیس کی گاڑیاں واپس چلی گئیں۔

اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کی ریڈلائن ہے۔

ذرائع نےے بتایا کہ اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر پولیس کی نفری کوزمان پارک پہنچنےکی ہدایت دی گئی تھی۔

قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزمیں موجود ہے اور پولیس کے دستےالرٹ ہیں ،مال روڈ،جیل روڈاورگڑھی شاہو زمان پارک کے اطراف ناکے لگالئے گئے ہیں۔

لاہورپولیس کےساتھ اسلام آباد پولیس بھی موجود ہے اور زمان پارک کے اطراف گشت کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں