اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا، پیپلزپارٹی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے بتایا کہ شیری رحمان کی گاڑی پر اسلام آباد کلثوم پلازہ کے قریب پتھراؤ کیا گیا، پتھراؤ کے باعث شیری رحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان محفوظ ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں جاری احتجاج پر کہا تھا کہ ان کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں آج دنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ایک دہشتگرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشتگردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین میں سے خیبر پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار اور 120 افغان شہری گرفتار کیے گئے ہیں، جس نے بھی کے پی پولیس کو استعمال کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ آج اسلام آباد کیلیے اہم دن تھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں