کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عائشہ منزل پر جشن منایا اس موقع پر عمران خان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
شرکاء سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے خطاب کیا، مظاہرے میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نے کہا کہ عوام کے سامنے سیاسی چوہے بےنقاب ہوگئے ہیں، آج پاکستانی عوام، غیرت اور خوداری جیتی ہے، ان لوگوں نے کراچی کے لوگوں کی لاشوں پر سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ کراچی کو پانی دو پانی دو، مگریہ وہ پانی نہیں جوعوام کوچاہیے، یہ ساڑھے3 سال خون چوستے مال بٹورتے رہے۔
جب برا وقت آیا پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، آج کراچی شہرعمران خان کیلئے جاگ رہا ہے، انہوں نے کراچی کی ماؤں کی گودیں اجاڑدیں، ان لوگوں نے نفیس سے خبیث تک کا سفر طےکیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کےعوام کیلئے کبھی بات نہیں کی، عمران خان نے کراچی کو گرین لائن بس سروس دی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ گجرنالے پرتجاوزات قائم تھیں عمران خان نےخاتمہ کیا، وفاقی حکومت نے گجر نالے کی صفائی کروائی۔
پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ دیکھ لو زرداری کراچی کےعوام نے تمہارا کیا حال کیا ہے، زرداری امریکا کا یارہے اور غدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے3 چوہوں کو مزا چکھادیا، دونمبر سیاسی جماعتوں کوعمران خان نے فارغ کردیا، ایک سیاسی جماعت نے4سال وفاق میں مزے کیے، ہم انہیں بتائیں گےیہ6،7 سیٹوں سے بھی جائیں گے۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی کے لوگ کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، غداری کرنے والے کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکیں گے،90دن بعدانتخابات ہوں گے۔
رہنماتحریک انصاف نے کہا کہ اب ہم اتنے مارجن سے جیتیں گے کہ دو نمبروں کی ضرورت نہیں ہوگی، زرداری کا کیا ہوگا، ان کی کانپیں ٹانگنی چاہیے، اب کراچی کے لوگ ان غداروں کوبتائیں گے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ان غداروں کے پتلے جلاؤ، ذلیل کرو، یہ اپنے گھروالوں کو بھی منہ نہ دکھا سکیں، یہ غدار ہیں اور رہیں گے۔