پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں لوڈ شیڈںگ کی ستائی عوام سڑکوں پر نکل آئی اور واپڈا کے آفس پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں شہریوں اور تحریک انصاف کارکنان کی بڑی تعداد واپڈا ہاؤس پہنچی۔ اس دوران شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی مسلسل ادائیگی کے باجوجد وہ بجلی سے محروم ہیں۔
اس دوران کچھ مظاہرین گرڈ اسٹیشن کے اندر بھی داخل ہوگئے۔
واپڈا حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب
بعد ازاں رکن صوبائی اسملبی فضل الٰہی اور واپڈا حکام میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ واپڈا حکام نے یقین دہانی کروائی کہ 12 کے بجائے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف رہنما فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ بل ادا کر کے بجلی مانگتے ہیں خیرات نہیں۔ اپنے حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔