جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تقریر میں غریب کی بھوک کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے، اس وقت غریب لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں، رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریلیف  نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے پتہ ہے غربت کا کیونکہ میں نے 35 سال  سرکاری اسپتال میں کام کیا، لوگوں کے  پاس دوائی لینے کے پیسے نہیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے جو آج امید لگائی جائے؟ ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی  بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں